کوہلو میں 20دن کی بچی 2لاکھ میں فروخت، والد اور خریدار گرفتار

کوہلو (آئی این پی) بلو چستان کے ضلع کو ہلو میں 20دن کی بچی 2لاکھ میں فروخت کر دی گئی،لیویز نے بچی کے والد اور خریدار کوگرفتار کر لیا ہے۔ رسالدار میجر لیویز ہیڈ کوارٹر شیر محمد مری کے مطابق کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے کنل میں مٹھا خان نامی شخص نے 20دن کی بچی کو زبردستی ماں سے چھین کر زانور خان عرف زمان خان نامی شخص کو 2لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا تھا لیویز نے بچی کی ماں کی رپورٹ پر نومولود کو برآمد کرکے باپ اور خریدار کو گرفتار کرلیا اور دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ بچی کی خرید و فروخت میں دیگر علاقائی لوگ بھی شامل تھے

بچی کی والدہ (درخواست گزار)نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے میری معصوم بچی کو زبردستی مجھ سے لے کرفروخت کردیااور مجھے ایک جھونپڑی میں رکھا گیا جہاں مجھے میرے بچوں کی چیخ و پکارہر وقت سنائی دیتا ہے نومولود بچی کے ماموں کا کہنا تھا کہ درخواست گزار خاتون میری بہن ہے جس پر شوہر دو سال سے تشدد کررہا ہے بلکہ میری بہن کو بھوکا رکھا جارہا ہے اس کے شوہر نے دوسری شادی کی جس کے بعد سے اس نے تشدد میں مزید اضافہ کردیا ہے ہم نے اپنی بہن کا علاج معالجہ کیا جس کے بعد ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی،بچی نومولود ہے اس کے شوہر (میرے بہنوئی)نے اپنے نومولود بچیمیری بہن سے چھین کر زمان خان نامی شخص کو فروخت کردی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close