سیالکوٹ(آئی این پی)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن پریشر بڑ ھ جانے سے ایک خاتون جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں نصب آکسیجن فراہم کرنے والے مین سلنڈر کا پریشر زیادہ ہو چکا ہے کنٹرول نہیں کر پا رہا جس وجہ سے ہسپتال میں مریض وینٹی لیٹر پر ہیں انکو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر کے سنسرنے کام کرنا چھو ڑ دیا ہے جس بنا پر مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مریض کو وینٹی لیٹر سے اتار کر مینول طریقے سے آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سردار بیگم ہسپتال سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی جانے والے 65 سالہ مریضہ سکینہ بی بی جاں بحق ہوگئی اور 65 سالہ صغراں بی بی اور نواز سکنہ محمد پورہ کی حالت بھی تشویشناک ہے ذرائع کے مطابق صبح سے ہسپتال انتظامیہ کو بارہا موجودہ صورتحال بارے آگاہ کیا جا رہا ہے تاہم کوئی شنوائی نہ ہو رہی ہے اگر یہ ہی صورتحال رہی تو مریضوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ سکتی ہیں اور ساتھ وینٹی لیٹر سنسر خراب ہونے سے نئے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں