محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ، سرکاری ادویات کو کچرے میں پھینک کر آگ لگادی گئی

نواب شاہ(آئی این پی)محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ، سرکاری ادویات کو کچرے میں پھینک کر آگ لگادی گئی، لاکھوں روپے کی سرکاری ادویات کچرے میں پھنک کر جلادی گئیں، وزیر اعلی سندھ کے ہیپاٹاٹس پروگرام سمیت دیگر امراض کی اودیات کو کچرے میں پھنک کر آگ لگائی گئی، جس میں ہیپاٹائٹس سمیت کھانسی، بخار اور دیگر امراض کی ادویات شامل ہیں، کچرے میں پھنکی گئی سرکاری ادویات کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ایک طرف غریب افراد کو سرکاری ہسپتالوں علاج کیلئے ادویات تک نہیں دی جاتی دوسری جانب سرکاری ادویات کو کوڑے میں پھنک کر جلا دیا گیا ہے، یہ سندھ سرکار کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے اس سلسلے میں رابط کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی کا کہنا تھا کہ جلائی گئی سرکاری ادویات کے ہماری نہیں ہے، ہمیں ادویات کیلئے محکمہ صحت نے 5 ماہ بجٹ تک ہی نہیں دیا، ہمارے پاس ادویات کی قلت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close