پرنس کریم آغا خان کی 85ویں سالگرہ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے مبارکباد کا پیغام

گلگت(آئی این پی)وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ان کے اداروں نے تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے شعبہ جات میں قابل قدر کام کیا ہے۔ پیر کو وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی کی 85ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں انسانی ترقی کیلئے عظیم خدمات سرانجام دیے ہیں،

یوم پیدائش کی سالگرہ کی اس خوشی کے موقع پر دنیا بھر اور گلگت بلتستان کے اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں ، پرنس کریم آغان اور ان کے ادارے گلگت بلتستان کی پائیدار تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close