پشاور پولیس مقابلہ،2اشتہاری ہلاک،افغانی ملزمان بھتہ خوری سمیت 13 مقدمات میں مطلوب تھے

پشاور (آ ئی این پی) تھانہ پشتخرہ کی حدود میں پولیس کو مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان پولیس مقابلہ سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے، ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا،ناصر باغ سے فرار ہو کر ملزمان تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کی،

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان لگ کر ہلاک ہوئے،ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او عباس احسن کی سر براہی میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید، ایس پی کینٹ احمد زنیر چیمہ اور دیگر افسران پولیس شریک تھے، پریس کانفرنس کیدوران سی سی پی او عباس احسن نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس جرائم کی بیخ کنی اور تدارک کی خاطر اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے،سی سی پی او پشاور عباس احسن نے کہا کہ بھتہ خوری سمیت کسی بھی قسم کی جرم کی کوئی گنجائش نہیں بھتہ خوری کے خلاف منظم کریک ڈاؤن جاری رہے گا تھانہ پشتخر ہ کی حدود میں پولیس کو مطلوب خطرناک دو اشتہاری مجرمان پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ملزمان شیرزئی اور شیرکئی کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزمان پولیس مقابلہ سمیت،قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں پشاور کے مختلف تھانہ جات کو 13 مقدمات میں مطلوب تھے،

ملزمان بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے، ملزمان کی اطلاع پر پہلے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں کارروائی کی گئی، ناصر باغ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار راحت زخمی ہوا،ناصر باغ سے فرار ہو کر ملزمان تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد قبرستان میں روپوش ہوئے تھے، اطلاع ملنے پر جیسے ہی پولیس ٹیم تاج آباد قبرستان پہنچی تو ملزمان نے دوبارہ پولیس پارٹی پہ اندھا دھند فائرنگ شروع کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شیرزئی اور شیرکئی لگ کر ہلاک ہوئے،ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے موقع سے دو پستول اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل تحویل میں لے لیا گیا ہے ملزمان کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، ڈیٹا سامنے آنے پر دیگر لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا ملزمان نے خطرناک ہیئت اختیار کر لی تھی بھتہ خوری سمیت قتل مقاتلہ ملزمان کا پسندیدہ مشغلہ تھا ملزمان نے اپنے قریبی رشتے داروں کو بھی معاف نہیں کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close