صوبائی دارالحکومت میں متعدد ڈاکے، کئی گاڑیاں و موٹرسائیکل چوری، پولیس نے مقدمات درج کر لیے

رائیونڈ (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت چوہنگ گلشن راوی ہر بنس پورہ میں لاکھوں کے ڈاکے، فیصل ٹاؤن میں 3لاکھ سبزا رار1لاکھ مصری شاہ میں 2لاکھ اورگاڑیا ں چھین لی گئی۔ اتوار کو تفصیلات کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے فیضان علی کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یر غمال بناکر3لاکھ95ہزار طلائی زیورات، تھانہ گلشن راوی کے رہائشی عبدالرحمان کے گھر میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی وار دات گن پوائنٹ پر4لاکھ50ہزار لوٹ لیئے،

تھانہ ہر بنس پورہ کے رہائشی واجد علی کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ فیصل ٹاؤن میں زعیم نامی شخص سے تین لاکھ لوٹ لیئے، سبزا زار کے علاقہ میں اظہر اور اسکی بیوی سے1لاکھ96ہزار روپے، گلشن راوی، گوالمنڈی نشتر ٹاؤن میں بھی ڈاکے لاکھوں لوٹ لیئے جبکہ اقبال ٹاؤن، ستو کتلہ، پرانی انار کلی،ڈیفنس باٹا پور گجر پورہ سے گاڑیا ں اور موٹر سائیکلیں چوری مقامی پولیس نے مقدمات درج کر لیئے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close