تحریک انصاف کے رہنما گھر میں پر اسرار طور پر جاں بحق،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، مختلف زاویوں سے تفتیش جاری

چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو معروف شخصیت کرنل(ر)عاصم علی شاہ کوٹ امیر شاہ چناب نگر گھر میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق معاملہ خود کشی قرار،نما زجنازہ رجوعہ سادات میں ادا کر دی گئی،تھانہ چناب نگر پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ چناب نگر کا قریبی علاقہ کوٹ امیر شاہ میں مقیم کرنل(ر)عاصم علی شاہ گذشتہ رات گھر میں مردہ پا ئے گئے،

جس میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی جانب سے خود کشی کی گئی ہے،جس پرپولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے،اور مختلف آپشن کو زیر استعمال لا یا جا رہا ہے اس ضمن میں ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن ر بلال افتخار کا کہنا ہے بڑی باریکی سے معاملہ کو دیکھ رہے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے،حتمی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں