آوارہ اور باؤلے کتوں کی بہتات،طلبا ء وطالبات اورمعصوم بچوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا

فیروزہ(آئی این پی)آوارہ اور باولے کتوں کی بہتات،طلبا ء وطالبات اورمعصوم بچوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو کر رہ گیا،چارسالوں میں آٹھ معصوم بچوں کے آورہ کتوں کے حملوں میں جاں بحق ہونے کے باوجودانتظامیہ متحرک ہونے سے قاصر،تفصیل کے مطابق فیروزہ اور گردونواح میں آورہ اور باولے کتوں کی بہتات کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،آورہ اور باولے کتوں کے گول در غول دندناتے پھر رہے ہیں،جس کے باعث عوام کا گھروں سے نکلنا محال ہی نہیں مشکل امر بن کر رہ گیا ہے،

معمر مردوخواتین،طلبا ء وطالبات اور معصوم بچوں پر آورہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے،بلکہ گلی محلوں اور گھروں میں بندھے ہوئے مال مویشی بھی آورہ کتوں کے حملوں سے محفوظ نہیں ہیں،انتظامیہ بھی کوئی موثر کاروائی کرنے سے قاصر ہے،یاد رہے گزشتہ تین سالوں میں فیروزہ وگردونواح میں تین معصوم حقیقی بھائیوں سمیت آٹھ معصوم بچے اور بچیاں جان کی بازی ہار چکی ہیں،اس قدر دردناک واقعات کے باوجودتحصیل اور ضلعی انتظامیہ رحیم یارخان کوئی موثر اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close