انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام،دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے، غریب کیلئے سبزی خریدنا بھی مشکل ہو گیا

سیالکوٹ (آئی این پی)سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام، دکاندار من پسند قیمتیں وصول کرنے لگے، غریب کیلئے سبزی خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے سرکای نرخوں میں بیچنے کی بجائے من پسند ریٹ پر فروخت کررہے ہیں آلو 90روپے کلو، ٹماٹر 130روپے، پھول گوبھی 70روپے، پیاز 60 روپے، شلجم 60روپے،

جبکہ اشیائے خورد نو ش میں چینی 130روپے، گھی 400روپے کلو،آٹا 20کلو 1350روپے،چھوٹا بکرا کا گوشت 1400، بڑے گوشت 600 سے 700روپے کلو میں فروخت ہورہاہے۔ شہری بڑھتی سے پریشان ہیں۔ عام آدمی کیلئے گزار ا کرنا مشکل ہوتا جارہاہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close