گوادر کو حق دو تحریک کے 19 مطالبات تھے ، 16 مطالبات پورے کردیے ہیں، ضیا لانگو کا دعویٰ

کوئٹہ (آئی این پی) مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو کوئی طاقتور شخص بھی نہیں بچاسکے گا،، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اتوار کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ پولیس ذمے دار ادارہ ہے تمام شواہد محفوظ ہیں، ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات ابھی سامنے نہیں لاسکتے،

ہم تحقیقات کے لیے ہر ادارے کی مدد لیں گے،گوادر کو حق دو تحریک کے 19 مطالبات تھے جن میں سے 16 مطالبات پورے کردیے ہیں، احتجاج سب کا حق ہے مگر راستے بند کرنے نہیں دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close