پنجاب، ایک بار پھر متعدد اعلی پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں ایک بار پھر متعدد اعلی پولیس افسران کے تبادلے کردیے گئے، ڈاکٹر عابد خان نئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کیے گئے ہیں، وہ 5 ماہ کے دوران چوتھے اور پی ٹی آئی کے 3 سال میں لاہور کے 8 ویں ڈی آئی جی آپریشنز ہیں۔ اتور کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے،

پنجاب پولیس نے ڈاکٹر عابد خان کی بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،ذوالفقار حمید ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ تعینات کردیے گئے ہیں،ایس ایس پی اشفاق عالم کو ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹیبلٹی لگادیا گیا ہے جبکہ غلام مبشر میکن کو سی پی او فیصل آباد بنایا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close