پسندکی شادی، لڑکی کی ماں موت کی سوداگر بن گئی، پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا

کراچی (آئی این پی) انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کی ماں ہی موت کی سوداگر بن گئی۔ اتوار کو پولیس کے مطابق ماں نے بیٹی کے شوہر کو قتل کرنے کے لیے 80 ہزار روپے کی سپاری دے دی،تفتیشی پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ گلستان جوہر سے 21 سالہ صنم عباس کو اغوا کیا گیا، مغوی کی تشدد زدہ لاش افغان بستی سے برآمد ہوئی، لاش کے فنگر پرنٹ سے شناخت صنم عباس کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اندھے قتل کی تحقیقات کیں تو قاتل ساس نکلی، مقتول نے ملزمہ صغری کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی، ملزمہ نے بیٹی کی پسند شادی کرنے پر داماد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ملزمہ صغری نے بیٹے یاد علی کے ہمراہ ایاز باجوڑی کو 80 ہزار روپے میں داماد کے قتل کی سپاری دی، ملزم ایاز باجوڑی نے رقم وصول کرکے اپنے ساتھی ساجد کی مدد سے مقتول کو گلستان جوہر سے اغوا کرایا اور قتل کے بعد لاش پھینک دی۔پولیس کے مطابق ملزمہ صغری مقتول صنم عباس کی سگی خالہ بھی ہے، ملزمہ نے بدلے کے لیے مقتول کی ماں کا بھی ایاز باجوڑی سے نکاح کروایا،

قتل کی تحقیقات کیدوران ملزم ایاز، مرکزی ملزمہ صغری کو بیٹے یاد علی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں