حکومتی نا اہلی کے سبب مہنگائی نے ملک میں پنجے گاڑ لیے ہیں، سابقہ اتحادی جماعت کی قیادت پھٹ پڑی

سکھر (آئی این پی) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پوری طرح ایک ناکام حکومت ہے،حکومتی نا اہلی کے سبب مہنگائی نے ملک میں پنجے گاڑ لیے ہیں، ملک کے غریب عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور خود کشیاں کر رہے ہیں،ملک میں تجارتی خسارہ 104 فیصد بڑھ گیا ہے، بیرونی قرضے 128 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، ملک کے اندورنی قرضے 50 ہزار 484 ارب روپے ہوچکے ہیں۔

اتوار کو مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے برآمدات متاثر ہیں، بجلی کی ترسیل میں 14 کھرب روپے کے نقصانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی، پیٹرول، گیس، گھی مافیا کے قبضے میں اور مافیا حکومتی سرپرستی میں ہے، اس دورِ حکومت میں عوام کی جیبوں پر اربوں کے ڈاکے ڈالے گئے، عمران خان حکومت کی کوئی اقتصادی پالیسی نہیں ہے،قرضوں کے ذریعے ملک کو بہت زیادہ بد نام کیا گیا ہے،

غریب اور سفید پوش طبقے کو زندہ درگور کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close