کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل، متاثرہ لڑکیوں کو افغانستان سے بازیاب نہ کرایا جاسکا، والدہ منظر سے غائب

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں ویڈیو اسکینڈل سے متاثر لاپتا دونوں لڑکیوں کو اب تک بازیاب نہ کروایا جاسکا،دونوں لاپتا لڑکیاں افغانستان میں ہیں، ان کی والدہ بھی منظرِ عام سے غائب ہیں، متاثرہ لڑکیوں کی والدہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اتوار کو پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاپتا لڑکیاں افغانستان میں ہیں، ان کی والدہ بھی منظرِ عام سے غائب ہیں، متاثرہ لڑکیوں کی والدہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مشیرِ داخلہ کے مطابق لڑکیوں کی بازیابی کے لیے افغان حکام سے بھی رابطہ ہے، ویڈیو اسکینڈل سے متعلق 2 شکایتیں قائد آباد پولیس تھانے میں درج کروائی گئیں۔دوسری شکایت ویڈیو اسکینڈل سے متاثرہ تیسری لڑکی نے دائر کی ہے، تیسری متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزمان ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بلاتے تھے۔دوسری جانب کوئٹہ میں علمدار روڈ پر ہزارہ برادری اور سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close