راولپنڈ ی(آئی این پی)ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود بعض کمپنیوں کی جانب سے سپلائی بند کردی گئی،راولپنڈی میں عام استعمال کی ادویات بھی نایاب، خشک سردی کے باعث مانگ میں اضافہ،خشک کھانسی نزلہ زکام بخار جسم درد دماغی امراض گلہ خرابی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔ ہفتے کو تفصیلات کے مطابق پینا ڈول،انونٹی سیرپ، انونٹی ڈراپ،کف کول،ایرینک سیرپ،ایرینک فورٹ مارکیٹ سے غائب،ایکٹی فڈ پی کولڈ۔ فلو ایز ساشے،پیراسیٹا مول،پیناڈول سیرپ،بروفن ٹیبلٹ،ٹیگرال،بائیڈول بھی ندارد۔ذرائع کے مطابق ادویات کے کاروبار سے وابستہ کیمسٹ مریضوں کی ڈیمانڈ پر پریشانی سے دوچار۔
کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی مارکیٹ میں سپلائی میں مسلسل تاخیر کا سامنا ہے۔دکانداوں نے کہا کہ پیناڈول ڈینگی سیزن کے بعد نایاب، بلیک میں خرید کر گاہکوں کو مہنگی فروخت نہیں کر سکتے،بچوں کی خشک دودھ کے ڈبوں میں ہوشربا اضافہ، ہول سیلرز کی من مانیاں جاری،بچوں کی پمپرز پیک کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی،منافع خوروں نے کنٹینرز منگوا کر ذخیرہ کر لئے،حکام،نوٹس لیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں