قومی وطن پارٹی نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

صوابی(آئی این پی ) قومی وطن پارٹی ضلع صوابی نے تحصیل رزڑ کونسل میئر شپ کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزامیدوار بلند خان ترکئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پرمنعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے نامزامیدوار بلند خان ترکئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی فلاح کے کیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جس میں صحت انصاف کارڈ انقلابی منصوبہ ہے جس سے غریب عوام کو بہت فائدہ ہوا ہے صوابی کی سیاست میں ترکئی ہاؤس کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے ان کا کہنا تھا ہم قومی وطن پارٹی کا شکر گزار ہیں جس نے میری حمایت کا اعلان کیا ہے انشااللہ اس تضاد کا عوام کو بھر پور فائدہ ہوگا انشااللہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی

ہوگی ان کا کہنا تھا اے این پی کے پاس کچھ نہیں اور نا وہ عوام کے لیے کوئی منشور لے کر آئے ہیں اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع صوابی کے صدر مسعود جبار نے خطاب کرتے ہوئے بلند خان ترکئی کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں ہمارے تمام عہدے داران اور کارکنان بلند خان ترکئی کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیں گے ہم نے کسی مفاد کے لئے حمایت نہیں کی۔ ہمارا منشور اور بلند خان کا منشور ایک ہے جس وجہ سے حمایت کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا ہمارے لیے یہ اتحاد ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close