کراچی(آئی این پی) ہواوے نے سپارک کے اجرا کا اعلان کیا ہے،یہ ایک نئی اسٹارٹ اپ ایکو سپورٹ پروگرامنگ ہے جس کا مقصد ایس ایم ایزکو اپنی کلاؤڈ صلاحیتیں وضع کرنے کے لیے با اختیار بنانا ہے۔یہ کاوش حال ہی میں شروع کیے جانے والے اُس Oasis پروگرام کی مطابقت سے ہواوے کلاؤڈ شراکت داروں کی مدد کی جانب پہلا قدم ہے جس میں ہواوے مشرق وسطیٰ میں ٹیکنالوجی انٹرپرائزز اور ایکو سسٹمز کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے اگلے تین سالوں میں 15 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا اعلان کر چکا ہے۔
سپارک 50 سے زیادہایس ایم ایز کی مدد کرے گا، ہر ایک کو 15,000 ڈالر سپورٹ فنڈ کے طور پر دیئے جائیں گے۔پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران کلاؤڈ ٹریننگ اس کے علاوہ ہو گی۔بعد میں ایس ایم ایز کا ایک چنیدہ گروپ سپارکaccelerate پروگرام میں شامل ہو جائے گا جہاں انھیں کلاؤڈ میں اپنے بزنسز کو تبدیل کرنے اور اور اپنی آفرنگز کی تیاری میں مدد کے لیے ہواوے کلاؤڈ ماہرین کی طرف سے مزید فنی معاونت ملے گی۔ہواوے کلاؤڈ مڈل ایسٹ کے پریذیڈنٹ،فرانک دائی نے کہا کہ” مشرق ووسطیٰ کی معیشتوں میں ایس ایم ایز ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قومی معاشی پیداوار میں بہت بڑا حصہ ڈالتے ہیں۔
تاہم، انھیں ہنر مند ڈیجیٹل ورک فورس کی قلت اور ڈیجیٹائز آپریشنز کے لیے وسائل کے فقدان سمیت غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے۔سپارک اور اس قسم کے دوسرے پروگراموں کے ذریعے کامیابی کے لیے مزیدایس ایم ایز کو با اختیار بنا کرہم مشرق وسطیٰ میں مشترکہ طور پر ایک زیادہ مضبوط ایکو سسٹم کی آبیاری کرتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں