جامعہ کراچی، تعلیمی سال 2022 ء کیلئے بی ای،بی ایس اور بی ایڈ(آنرز) کاداخلہ ٹیسٹ12 دسمبر کو ہوگا

کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی میں تعلیمی سال 2022 ء کے ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای،بی ایس اوربی ایڈ(آنرز) پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار 12 دسمبر 2021 ء کو منعقد ہوگا جس میں 15000 سے زائد امیدوار شریک ہوں گے۔تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکزاور کمرہ امتحان کا نمبردرج ہے۔

داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close