راولپنڈی میں کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب برآمد

راولپنڈی (آئی این پی) ویسٹریج پولیس نے کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب برآمد کرلی،گرفتار شراب سپلائرز میں عامر شہزاد اورکامران مشتاق شامل ہیں۔ ہفتہ کو راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج پولیس نے کرسمس سے قبل 800 لیٹر زہریلی شراب قبضے میں لے کر 2 ملزمان گرفتار کرلیا، جب کہ ان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار شراب سپلائرز میں عامر شہزاد اورکامران مشتاق شامل ہیں،

اور انہوں نے یہ شراب کرسمس کے موقع پر بیچنی تھی، زیریلی شراب کا استعمال انتہائی خطرناک ہوسکتا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں