اورنگی ٹاؤ ن پولیس مقابلہ جعلی نکلا، مقتول نوجوان ارسلان محسود بے گناہ قراردے دیا گیا

کراچی(آئی این پی) پولیس حکام نے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا اور کہا مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے۔ ہفتہ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹان میں مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر تفتیشی حکام نے ابتدائی طور پرجاں بحق اور زخمی نوجوان کو بے گناہ قرار دے دیا،اورنگی مقابلہ اب تک کی تفتیش کے مطابق جعلی تھا،

مقتول نوجوان ارسلان اورزخمی یاسر نہتے تھے، مقتول کی جانب سے فائرنگ کی گئی نہ ہی ان کے پاس اسلحہ تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمی کا بیان بھی حاصل کیا جائے گا، کیس سے متعلق مزید شواہد بھی اکھٹے کیے جارہے ہیں، مکمل تفتیشی رپورٹ میں کچھ وقت لگے گا۔اہلکار توحید نے بیان میں کہا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو مشکوک جان کر روکا تھا، موٹر سائیکل نہ رکنے پر فائرنگ کی۔یاد رہے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان ارسلان محسود کے زخمی دوست نے انکشاف کیا تھا کہ پولیس نے بغیر روکے گولی چلائی، ایک گولی مجھے ٹانگ میں لگی جبکہ ارسلان کو نیچے گرا کرگولی ماری گئی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close