پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی، الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کردی

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی۔ہفتے کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کی گئی، جس کے مطابق ایک سال کے دوران نئی سیاسی جماعتوں کا اندراج ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 نئی سیاسی جماعتوں کے اندراج کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد135 تک پہنچ گئی جن مین سے صرف 16 پارلیمان کا حصہ ہیں۔ نئی رجسٹرڈ جماعتوں میں عوامی تحریک،پاکستان محافظ پارٹی(نیشنل)، قومی عوامی تحریک پاکستان، پاکستان تحریک اتحاد، فرسٹ ڈیموکریٹ فرنٹ،پاکستان پیپلزالائنس، پاکستان عام آدمی موومنٹ،کسان اتحاد شامل ہیں۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close