سیالکوٹ ،پریانتھا کمارا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

سیالکوٹ (آئی این پی) پریانتھا کمارا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی،معاون خصوصی عثمان ڈار،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کی شرکت۔ ہفتہ کو سانحہ سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈی پی او آفس سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ نے پاکستان کا پرامن چہرہ مسخ کیا ہے، اے پی ایس کے بعد یہ دوسرا سانحہ ہے جس نے قوم کو اکٹھا کیا، اس واقعہ کے بعد پولیس اور میڈیا نیمثبت کردار ادا کیا، سابقہ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کی پوری قوم نے مذمت کی ہے۔تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس واقعہ نے مزدوروں کے روزگار کو بھی داؤ پرلگا دیا،

اس واقعہ میں تمام مکاتب فکر کا اکٹھا ہونا خوش آئند اقدام ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، کیس میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close