کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل پر ملزمان گرفتار کرکے سارے ثبوت برآمد کر لیے ہیں، مشیر داخلہ بلوچستان کا دعویٰ

کوئٹہ (آئی این پی) مشیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آتے ہی حکومتی مشینری حرکت میں آگئی تھی۔ ہفتہ کو ویڈیو اسکینڈل پر مشیر داخلہ بلوچستان نے بیان میں کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سارے ثبوت برآمد کیے، ملزمان کی اس حرکت سے صوبے اور ملک کا نام بدنام ہوا ہے،بدنامی کے داغ کو دھونے کے لیے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،

ملزمان کو انجام تک پہنچانے کے معاملے میں عوام اپنی حکومت پر اعتماد کریں،مغوی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے وفاقی اور افغانستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close