ہدایت خلجی ویڈیوز اسکینڈل، متاثرہ لڑکیوں سے معلومات کی اپیل کر دی گئی،ویڈیوز200سے کم ہیں ،مزیدتحقیقات ابھی جاری ہیں،ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن

کوئٹہ (آئی این پی)ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن نے کہا کہ لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز اور انہیں بلیک میل کرنے والے گروہ سے متعلق کہا ہے کہ ملزم نے کسی اورلڑکی کوبلیک میل یاہراساں کیا ہے تو وہ ہمیں بتاسکتی ہے معلومات دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،ویڈیوز200سے کم ہیں مزیدتحقیقات ابھی جاری ہیں،ملزم ہدایت اورچھوٹابھائی خلیل ہماری حراست میں ہے ہدایت انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

جمعہ کو ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن نے کہا کہ 2 دسمبر کو کیس سے متعلق رپورٹ دی گئی تھی 2 خواتین آئی تھیں کہ ہماری بچیوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے درخواست پرملزم کو گرفتار کیا اور گھر پر چھاپہ مارا گیا ملزم کے گھرسے ہمیں مزیدثبوت اورشواہدملے ہیں ثبوت پنجاب فرانزک لیب بھجوائے ہیں،ایک سال پہلے خاتون نے گھریلوتشددکاکیس درج کرایاتھا کیس میں خاتون نے کہا ملزم میرا شوہر ہے اور تشدد کرتا ہے لیکن خاتون نے بعدمیں عدالت میں صلح کرلی تھی،کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں ابھی بہت کچھ سامنے آئیگا تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے،

سائبرکرائم ونگ سے بھی رابطہ ہے، ویڈیوز200سے کم ہیں مزیدتحقیقات ابھی جاری ہیں یہ معاملہ کتنے عرصے سے چل رہاتھااس کی تحقیقات ہورہی ہیں ملزم ہدایت اورچھوٹابھائی خلیل ہماری حراست میں ہے ہدایت انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے،2 دسمبر کو جو خواتین درخواست لیکرآئیں انہیں ٹریس کیا ایک لڑکی کی آخری لوکیشن ہمیں کابل کی ملی تھی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ بھی رابطے میں ہیں تحقیقات کر رہے ہیں ویڈیوزسے متعلق سائبرکرائم ونگ کام کررہاہے اس وقت ملزم ہدایت کیخلاف2 کیسز رجسٹرڈ ہیں،ملزم نے کسی اورلڑکی کوبلیک میل یاہراساں کیاوہ ہمیں بتاسکتی ہے معلومات دینے والوں کانام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ملزم کیخلاف ہمیں جتنے بھی زیادہ ثبوت ملیں گے کیس مضبوط ہوگا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close