آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سےوزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں،قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں۔جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

آسٹریلوی سکیورٹی وفد نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت کی اعلی حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے آسٹریلین ٹیم کی فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی سکیورٹی کے تمام انتظامات کرلیے ہیں،قوم 24 سال سے ملک میں پاک آسٹریلیا مقابلوں کی منتظر ہے، ٹیم بھیجنے کے اعلان پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں،پاکستان آمد پر آسٹریلوی ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close