پولیس افسر پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار،گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا

پشاور(آ ئی این پی)پشاور پولیس کے افسر پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونیوالے دہشت گرد کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا، گرفتار دہشت گرد پولیس مقابلے، دہشت گردی، قتل مقاتلے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار ہونے والا دہشت گرد 2012 میں چوکی انقلا ب پولیس ٹیم پر حملے میں بھی ملوث ہے جس کے دوران سب انسپکٹر مرسلین خان شہید ہوا تھا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے دس لاکھ روپے انعام بھی مقرر کر رکھا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن وقار احمدکو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گردی کے متعدد واقعات، پولیس ٹیم پر حملے اور دیگر قتل مقاتلے کے مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ ا و تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفراز عرف فرازے ولد ہاشم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سال 2012 میں انقلاب پولیس چوکی ٹیم پر حملے میں بھی ملوث ہے جس کے دوران سب انسپکٹر مرسلین خان شہید ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close