سانحہ سیالکوٹ سےایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے مؤقف کو بڑا دھچکہ لگا، فیاض الحسن چوہان نے دہماکہ خیز اعتراف کر لیا

سیالکوٹ(آئی این پی)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے،ایف اے ٹی ایف کو بنیادی دھچکہ لگا،مریم نواز نے گانا بھی گایا تو وہ بھی چوری والا۔ جمعرات کو صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ جیل کا دورہ کیا تھا،

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کئے گے وعدے وفا کرنے آیا ہوں وزیر جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ سانحہ سیالکوٹ ہمارے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے سیالکوٹ سمیت پورے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچا ہے بلکہ ایف اے ٹی ایف میں ہم نے بہت محنت کی اسے بھی نقصان پہنچا ہے اس موقع پر وزیر اعلیِ پنجاب کے معاون خصوصی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ پنجاب چودھری احسن سلیم بریار، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم، ڈی آئی ی جی نوید راؤف،سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ اظہر جاوید چیمہ اور افسران ہمراہ تھے۔فیاض الحسن چوہان نے مذید کہا کہ ملک عدنان ہی پاکستان میں اسلام کا اصل چہرہ ہیہمیں حیوانیت انتہا پسندی کی نفی کرنی ہوگی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف نے گانا بھی گایا تو چوری والاآپ کو چاہیئے تھا آپ پاکستان کا گانا گاتے مودی کے یار مودی کا ہی گانا گائیں گے

انہوں نے کہا 1500 ریال کا ملازم صفدر بھی کونے میں بیٹھا مشکور تھا کہ شادی پر بلالیا ایک سوال کے جواب میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو چاہیئے اب خاموش ہو جائیں مولانا فضل الرحمان کو نوٹوں کا جلوہ اور خلوہ پسند ہے اگلے 1.5 سال میں ہم تمام میگا پروجیکٹ مکمل کریں گے 15 انڈسٹریل زون مکمل کریں گے۔۔۔۔

close