کراچی(آئی این پی) شہر کے درجہ حرارت میں کمی کے سبب صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جب کہ اگلے چندرروز کے دوران پارہ مذید گرسکتا ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،مجموعی درجہ حرارت میں کمی ہونے کی توقع ہے۔
جمعرات کو درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوا،جمعے کو کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری رہنے کی توقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، آئندہ چندروز کے دوران شہر پر بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں غالب رہیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں