قومی ادارہ صحت نے بڑاعلان کر دیا، کراچی میں اومی کرون کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی

کراچی (آئی این پی)کراچی میں مشتبہ اومی کرون کیس سے متعلق قومی ادارہ صحت کی وضاحت سامنے آگئی۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ کراچی سے رپورٹ اومی کرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اس سلسلے میں مکمل جینوم سیکوئنس ٹیسٹ ہوناباقی ہے جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا۔

قومی ادارہ صحت نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے پرزور اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close