اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں تقریبا دس روز تک کے احتجاج کے سبب تعلیمی ادارے بند رکھنے کے بعد وزارت تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کے ملازمین و اساتذہ کی فریاد سنتے ہوے ماڈل کالجز کو فیڈرل کالج کے بجائے وزارت اور ایف ڈی ای کے ماتحت کر دیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جمعرات کی صبح سے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے اور قومی اسمبلی و سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی ٹیموں کے ساتھ مطالبات منظور کروانے کی تحریک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے گزشتہ 10 روز سے اساتذہ و ملازمین کے احتجاج کے سبب بند ہیں، اساتذہ و ملازمین کے سیکرٹری اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے مذاکرات کے بعد فیڈرل کالج کے ماتحت کیے گئے 33 ماڈل کالجز کا نوٹفکیشن واپس کر دیا گیا، اساتذہ کی شرط مانے جانے کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سلسلے کی بحالی کا اعلان کر دیا، چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولا نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹیوں نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں
جو حکومت سے اساتذہ و ملازمین سمیت طلبہ کے مستقبل اور ایف ڈی ای کے معیار کو محفوظ رکھنے کی سفارشات منظور کروائیں گے، لوکل گورنمنٹ آرڈیننس اے تعلیمی اداروں کو جدا کیے جانے تک کالی پٹیاں باندھ کر اساتذہ تعلیمی سلسلہ جمعرات کی صبح سے بحال کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں