تربت کی 114 معطل خواتین اساتذہ کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر بحال کرنے کا اعلان

کو ئٹہ(آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت کی 114 معطل خواتین اساتذہ کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکریٹری تعلیم کو فور ی احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی ہے معطل خواتین اساتذہ کے نمائندہ وفد نے صوبائی وزیر اکبر آسکانی کی قیادت میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور ان سے اپنی معطلی ختم کرنے کی درخواست کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اچھی طرز حکمرانی کا تقاضہ ہے کہ حکومت لوگوں کو روزگار دے نہ کہ ان سے روزگار چھینے ہماری حکومت عوامی مفاد کے خلاف کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتی بلکہ ہمیں جو چیزیں خراب حالت میں ملی ہیں انہیں ٹھیک کر رہے ہیں غریب ملازمین اور لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھنے نہیں دیں گے وزیراعلء نے خواتین اساتذہ کی معطلی کو قابل افسوس امر قرار دیتے ہوئے ان سے معذرت بھی کی وفد میں شامل خواتین نے اپنی بحالی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی حکومت کی مزید کامیابی کی دعا بھی کی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close