حیدرآباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، 11ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ملازمین کا احتجاج اور دھرنا، آج وزیر اعلیٰ ہاؤس کےگھیراؤ کا اعلان

کراچی(آئی این پی) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ ایچ ڈی اے ملازمین کو 11ماہ سے تنخواہ نہ دینا ظلم اورانسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔پیپلز پارٹی مزدور دشمنی بند کرے۔ایچ ڈے اے کے محنت کشوں کے مطالبات منظور کئے جائیں۔مہنگائی کے اس طوفان میں تنخواہوں کی محرومی کی وجہ سے سیکڑوں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں۔یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس جمہوری دور میں بھی لوگوں کو اپنے جائزحق کے لیے دھرنا دینا پڑ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر 11ماہ سے تنخواہوں سے محروم ایچ ڈی اے ملازمین کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اسامہ بن رضی، ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی،این ایل ایف سندھ کے جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ،شاہد ایوب خان،خالد خان،قاسم جمال،نیاز چانڈیو،دلاور ملاح،حاجی نصیر ودیگر نے خطاب کیا۔ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالقیوم بھٹی نے اعلان کیا کہ (آج) جمعرات کوتین بجے (آج)حیدر آباد سے آئے ہوئے سینکڑوں ملازمین وزیر اعلی ہاوس کا گھیراو کرینگے۔گھیراو سے قبل تمام مطالبات منظور کئے جائیں۔بارہ ماہ سے ملازمین کی تنخوائیں نہ دیئے جانا ظلم ہے۔

ڈیلی ویجز اور ایڈھاک ملازمین کو بھی بھرتی لیٹر دیئے جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں