کراچی(آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکز بہادر آباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قلت جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان پر زور دیا گیا کہ اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو کنٹرول کیا جائے کیوں کہ عوام اس مہنگائی کے بوج تلے پس رہے ہیں اور جسم اور روح کا رشتہ بر قرار رکھنا انکے لئے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عفریت کو اگر نہ روکا گیا تو معاشرے سے تحمل اور برداشت ختم ہو جائیگا جو انتشار کا باعث بنے گا۔رابطہ کمیٹی نے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی،بجلی اور گیس کے بحران اور انتہا پسندی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،وسیم اختر،کیف الوریٰ بھی موجود تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں