خیبر پختونخوابلدیاتی انتخاب،اسلحہ نمائش، نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، جلوس، ریلیوں پر پابندی

پشاور(آ ئی این پی)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع کوہاٹ کی حدود میں آتشین اسلحہ کی نمائش، نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، الیکشن کے بعد جیت کے جلوس، ریلیوں و دیگر تقریبات، الیکشن کے حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او سے بغیر تحریری اجازت حاصل کیے ریلیوں /اجلاس کے انعقاد، 15سے 20دسمبر تک افغان ریفیوجیز کی کیمپس سے باہر آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ان پابندیوں کا اطلاق آمدہ لوکل گورنمنٹ الیکشنزکے دوران علاقے میں امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی ان پابندیوں کا اطلاق 30یوم تک رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close