فنڈز کی قلت، سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز میں کام کرنے والے عملے کی تعداد میں کمی کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)نے قومی اسمبلی کی ہاؤس و لائبریری کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارلیمنٹ لاجز میں کام کرنے والے عملے کی تعداد میں کمی کر دی، پارلیمنٹ لاجز کیلئے مختص فنڈز کی بچت کیلئے ایک چوتھائی عملے کی کمی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ہاؤس اینڈ لائبریری کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 50 کروڑ کے فنڈز کا زیادہ حصہ ملازمین کی تنخواہوں کی نذر ہوگیا ہے

جس پر ہاوس اینڈ لائبریری کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں کام کرنے والے عملے کی تعداد میں 25فیصد کمی کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close