سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے لئے روزانہ 17گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور(آ ئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخواکے گھریلو صارفین کے لئے بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لئے خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے لیے روزانہ 17گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ،سی این جی اسٹیشنز سہ پہر چار بجے سے صبح 9 بجے تک بند رہیں گے، اس دوران سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی جب کہ صبح 9 بجے سے سہ پہر چار بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو فل پریشر کے ساتھ گیس مہیا ہوگی گھریلو صارفین کیلئے 24 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایات کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے بلا تاخیر گیس کی فراہمی فراہمی اور خیبرپختونخوا سی این جی ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل منیجر سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ تاج علی خان ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود ڈپٹی کمشنر چارسدہ سعادت حسن ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ کے وفد نے چیئرمین پرویز خٹک کی سربراہی میں شرکت کی اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ موسمِ سرما میں میں عوام کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کے لیے خیبر پختونخوا کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 17 گھنٹے گیس کی فراہمی معطل رہے گی

عوام کو بلا تعطل گیس کی فراہمی اور اس اس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلنے کے لئے صبح 9 بجے سے سہ پہر چار بجے تک سی این جی اسٹیشن کو فل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جائے گی جبکہ سہ پہر چار بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ اس دوران گھریلو صارفین کیلئے 24 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی یہ فیصلہ ایک ماہ کیلئے نافذالعمل ہوگا جبکہ آٹھ جنوری کو دوبارہ مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اس وقت حالات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے سی این جی ایسوسی ایشن نے 16 گھنٹے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا تاہم عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے فیصلے سے غیر مشروط اتفاق کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ عوام کو بلا تعطل سردی کے موسم میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں جبکہ دوسری جانب ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلانے کے لئے اور سی این جی کے کاروبار سے وابستہ افراد کی مشکلات کو دور کیا جانا مقصود ہے اس لئے سخت فیصلہ کیا گیا انہوں نے سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر مشروط تعاون اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے پرآمادگی کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close