ایک لاکھ نوجوانوں کو 8 ارب کی لاگت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تربیت دینے کا منصوبہ

پشاور(آ ئی این پی)خیبر پختو نخوا کے وزیر خوراک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی کے شعبے پہ خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مستقبل قریب میں ایک لاکھ نوجوانوں 8ارب کی لا گت سے انفار میشن ٹیکنا لو جی میں تربیت دے گی اور انھیں آئی ٹی کے کاروباری اورصنعتی تربیت فراہم کریں گے حکومت اعلیٰ تعلیمی اداروں اورصنعتی شعبوں کے مابین ہم آہنگی لا رہی ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم اداروں کی تحقیقات سے صنعتی شعبے استفادہ حاصل کرسکیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز ہزارہ یو نیورسٹی ما نسہرہ میں ملکی معروف آئی ٹی کمپنی سائبرڈ کے تعاون سے Center of Innovation & Entrepreneurship کا افتتاح اور افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر رکن صو با ئی اسمبلی با بر سلیم سواتی، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، سائبرڈ کے سی ای او اطہر عمران، رجسٹرار ہزاریونیورسٹی انجئیر شکیل احمد خان چاروں فکلیٹیز کے ڈین، تعلیمی شعبوں کے سربراہان کے علاوہ انتظامی افسران بھی مو جود تھے۔

صو با ئی وزیر عا طف خا ن نے کہا صوبے کہا کہ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک نیشنل انکیوبیٹر سنٹر جیسے پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ ہزارہ ڈویژن میں اپنی نوعیت کاپہلا پراجیکٹ ہے۔ انھوں نے Center of Innovation & Entrepreneurship کے قیام کیسے یہاں کے طلبہ کے ریسرچ پروجیکٹس کو مارکیٹ تک پہنچانے اور انکی کمرشلائزینش کے ساتھ ساتھ یہاں کی کمیونیٹی کو بھی رہنمائی اور معاونت کے مواقع ملیں گے۔ عاطف خان نے خطے میں جدت لانے کے لئے دونوں اداروں کی کوششوں کوسراہا اور صوبائی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کی کو ئی قو م بھی تعلیم کے بغیر تر قی نہیں کر سکتی۔

انہو ں نے کہا اس وقت دنیا میں سا ری جنگ تعلیم اور خا ص کر ٹیکنا لو جی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز اول سے ہی پا کستا ن تحریک انصا ف حکو مت کا فو کس صرف اور صر ف تعلیم پر ہے۔انہو ں نے کہاہم نے بحثیت پا کستا نی تعلیم کو ٹیکنا لو جی کے زریعے آگئے لیکر جا نا ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہم نے تعلیم اور تربیت اب اپنے بچو ں کی ایسی کر نی ہے جو ملک کی ترقی کے لئے فا ئدہ مند ہو نہ صر ف کہ ڈگر ی ہو۔انہو ں نے کہا کہ جب انڈسٹری اور یو نیو رسٹیا ں مشترکہ طور پر کا م کر یں گی تو فا ئدہ ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ ہما رے ملک میں صر ف ایک ہی کا م ہے کہ سر کا ری نو کر ی کر نی ہے ہم نے سر کا ری نو کر ی کے اس ٹرینڈ کو ختم کر نا ہے اب دنیا پرا ئیو یٹ سکٹر کی طر ف جا رہی ہے ہمیں بھی اس طر ف جا نا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں ٹور ازم اور ارکا لو جی سا ئیڈ مو جود ہیں اس پر کا م کی ضرو ت ہے۔اسی طر ح ما ئن اور منرل کا بھی ہزارہ میں بہت سکو پ ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی اپنے محدود وسائل کے اند رہتے ہوئے یہاں کے نوجوانوں کو انتہائی کم اخراجات پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ اور ہمارا نصب العین ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والا گریجویٹ ملازمت تلاش کرنے والا نہ ہو بلکہ ملازمتیں دینے والا بنے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کے طلبہ ذہانت اور محنت میں ملک کے دیگر علاقوں سے کہیں بڑھ کے ہیں۔ انھوں نے ہزارہ یونیورسٹی کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ریسرچ کے حوالے سے ملکی سطح پر دوسری اور صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حامل یونیورسٹی اس وقت ملک کی سرفہرست جامعات میں شمار ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا سی ایم ایس اور ایل ایم ایس آن لائن تعلیمی نظام کو چانسلر نے نہ صرف سراہا بلکہ باقی جامعات کو اس کی تقلید کی ہدایات بھی کی ہیں اور ہزارہ یو نیورسٹی صوبے کی باقی جامعات کواب معاونت فراہم کر ہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close