کراچی(آئی این پی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے کامر س ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 35 ہزار 153امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 34ہزار 496 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 33 ہزار 776 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 97.91 فیصد رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3ہزار 505 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3ہزار 373 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 3ہزار 116 امیدوارکامیاب ہوئے،آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 92.38فیصد رہا۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 18امیدوار اے ون گریڈ، 3ہزار 637 اے گریڈ، 5ہزار 37 بی گریڈ، 6ہزار 201سی گریڈ، 8ہزار 435 ڈی گریڈاور 7ہزار 448 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
چیئرمین انٹربورڈ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 214 امیدوار اے ون گریڈ، 534 اے گریڈ، 670 بی گریڈ، 718 سی گریڈ، 664 ڈی گریڈ اور 316 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں