تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال،مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

کو ئٹہ(آئی این پی) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہڑتال شروع کردی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے لوکل کونسلز کے غیر ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کا اعلان کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں