قراقرم یونیورسٹی کا گیارہویں جماعت سیشن 2021-2023،آن لائن رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے جماعت گیارھویں کی آن لائن رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق توسیع کے بعد جاری نئے شیڈول کے مطابق 16دسمبر2021تک600روپے نارمل فیس کے جبکہ31دسمبر2021تک ڈبل رجسٹریشن فیس کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ تاریخ گزرجانے کے بعد کوئی رجسٹریشن قبول نہیں ہوگی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close