خوش قسمت ڈیلی ویجز ملازمین، جن کی ماہانہ تنخواہ 15 ہزارسے بڑھاکر21ہزارکردی گئی

پشاور(آ ئی این پی)خیبرپختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک نے ڈیلی ویجزپر کام کرنے والے کوچزودیگر ملازمین کے دل جیت لیئے۔وزیراعلی خیبر پختونخوامحمودخان کی ہدایت صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں محکمہ کھیل خیبرپختونخوامیں گزشتہ کئی سالوں سے کوچز اور دیگر شعبوں سے کام کرنیوالے ملازمین ڈیلی اجرت پرکام کررہے ہیں،

جن کی محنت سے صوبے میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملاہے،گزشتہ روز ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں ڈیلی ویجز پرکام کرنیوالے ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 15 ہزارسے بڑھاکر21ہزارکردی ہے۔ ڈی جی سپورٹس اسفندیارخٹک کے اس اقدام سے پشاورسمیت صوبے بھرمیں شعبہ سپورٹس میں کام کرنیوالے ملازمین میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close