پشاور(آ ئی این پی)کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے خطرناک راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والے ریسیور کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جو پشاور اور پنجاب میں سرگرم راہزنوں سے چھینے اور مسروقہ موبائل فونز اونے پونے داموں خرید کر ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ہے، ملزم موبائل فونز کے ای ایم آئی ایم نمبرز چینج کرنے سمیت بند فون کھولنے کا بھی ماہر ہے جس نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے صوبائی وزیر کے بھائی سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے،
گزشتہ روز ایس پی سٹی عتیق شاہ نے برآمد شدہ موبائل فون کو اپنے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزم نے چھینے گئے موبائل فون کی بابت اصل ملزم اکبر علی کی بھی نشاندہی کرا دی ہے جس کو پہلے ہی گلبہار پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے، گرفتار ریسیور سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبہار پولیس کواطلاع ملی تھی پشاور اور پنجاب میں سرگرم راہزنوں سے چھینے گئے اور مسروقہ موبائل فونز اونے پونے داموں خرید کر افغانستان سمگل کرنے والا ملزم تھانہ گلبہار کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبہار اشفاق خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے لین دین کا دھندے کرنے اور ای ایم آئی ای نمبرات تبدیل کرنے سمیت مسروقہ موبائل فونزکے لاک کھولنے اور ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کرنے بھی اعتراف کیا ہے جس کے قبضہ سے صوبائی وزیر کے بھائی اور مقامی اخبار کے مالک سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ایس پی سٹی عتیق شاہ نے گزشتہ روز برآمد موبائل کو اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے جس پولیس کی بروقت کارروائی اور چھینے گئے موبائل فون کی برآمدگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر متعددد یگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں