پشاور(آ ئی این پی)ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کا بٹگرام عوام کیلئے ایک اقدام سٹریٹ کرائم کی روک تھام، ہنگامی صورتحال، اقلیتوں کی حفاظت، غیرملکیوں، چائنیز اور حساس مقامات کی حفاظت کیلئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے 20 جوانوں پر مشتمل ابابیل فورس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے ویژن اور آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری صاحب کی ہدایت کی روشنی میں عوام کی جان و مال کی بہتر طور پر حفاظت کیلئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے 20 جوانوں اور ہیوی بائکیس پر مشتمل ابابیل فورس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ وقت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ابابیل فورس کو لانچ کیا گیا ہے۔
ابابیل فورس سٹریٹ کرائم کی روک تھام، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً کارروائی،اقلیتوں کی حفاظت، غیرملکیوں، چائنیز اور وی وی آئی پیزکی فول پروف سیکیورٹی، حساس مقامات کی نگرانی اور حفاظت کے لئے اقدامات کرے گی،اس موقع پر ابابیل فورس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے کہاکہ آپ کو ایک انتہائی اہم ڈیوٹی حوالہ کی جاتی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر محکمہ پولیس کیلے وقار کا باعث بنینگے۔ ابیل فورس کے جوانوں نے قوم کی خدمت کیلئے عزم اور استقلال کا اعادہ کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں