عطا ئی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگا نے سے 20سالہ شادی شدہ لڑکی عمر بھر کیلئے معذور ،سسرالیوں نے طلاق دے دی عطا ئی کے خلاف مقدمہ درج،ملزم روپوش

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد محکمہ صحت کی چشم پوشی عطا ئی نے 1اور گھر اجاڑ دیا غلط انجکشن لگنے سے20سالہ شادی شدہ لڑکی ک عمر بھر کے لیے معذور سسرالیوں نے مظلوم لڑکی کوطلاق دے دی عطا ئی کے خلاف مقدمہ درج ملزم روپوش،تفصیل کے مطا بق نواحی علاقہ محبوب ٹاؤن کی رہائشی 20سالہ شادی شدہ عائشہ بخار کی حالت میں عطا ئی علی رضا کے پاس دوائی لینے گئی عطائی نے انجکشن لگایا توانفیکشن پورے بازوں میں پھیل گیا متاثرہ لڑکی کو الائیڈ اسپتال لے جا یا گیا تو ڈاکٹرز نے مریض کی جان بچا نے کے لیے بازوکاٹ دیا لڑکی کے معذور ہو نے پر سسرالیوں نے طلاق دے دی

متاثرہ لڑکی کا 1بیٹا بھی ہے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر تھا نہ نشاط آباد پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزم مقدمہ کے اندراج کے بعد رو پوش ہو گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close