زیارت اور کان مہتر زئی میں شدید برف باری، کوئٹہ زیارت ، کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے اقدامات

کو ئٹہ(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے زیارت اور کان مہتر زئی میں برف باری کی صورتحال سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو برف باری کے علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیاں موثر طور پر جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ زیارت اور کوئٹہ کان مہتر زئی شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے زیارت اور کان مہتر زئی میں خیمے اشیا خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے اور متاثرہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیئے امدادی ٹیموں کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت کاروائی عمل لائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close