مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (آئی این پی) ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں میں بھی مسیحی برادری کی کرسمس تقریبات کا آغاز ہوگیا۔انچارج ہولی فیملی کیتھولک چرچ بابو ساجد امین کھوکھر کے مطابق مسیحی برادری نے کرسمس کے جشن کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لیے مختلف تقاریب اور دعائیہ عبادات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔اس حوالے سے میر ی کرسمس اور ہیپی نیو ایئر کا پانچواں کرسمس پیس پروگرام پیر 6دسمبر کو ہولی فیملی ہاسپیٹل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی سپیشل گیسٹ کے طور پر تقریب میں شریک ہوں گے۔کرسمس پیس پروگرام کے آرگنائزر بابو ساجد امین کھوکھر نے بتایاکہ مہمانان میں پیرش پریسٹ فادر سرفراز سائمن سمیت مسیحی کمیونٹی کے دیگر راہنماء بھی شریک ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close