ہنگو،دس غیر قانونی کرش پلانٹ سیل، مالکان کو نوٹس جاری

ہنگو(آئی این پی)قبائلی ضلع اورکزئی میں دس غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کرکے مالکان کو نوٹسز بھیج دئے گئے۔ اتوار کو اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد اصف رحیم کے خصوصی ہدایات پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کے روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امیتیاز علی شاہ و دیگر افسران نے لوئر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں 8عدد غیر قانونی کرش پلانٹ کو سیل کرکے ان کے ملکان کو نوٹسز جاری کر دئے جبکہ اپر اورکزئی کے مختلف علاقوں میں تحصیل دار خائستہ اکبر نے دو عدد غیر قانونی کرش پلانٹ کو سیل کرکے ان کے ملکا ن کو نوٹسز جاری کردئے گئے ہیں

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد اصف رحیم نے کہاکہ قبائلی ضلع اورکزئی میں غیر قانونی تمام کرش پلانٹس کو سیل کر دیاجائیگا بغیر کسی دباو کے کاروائی جاری رہیگی کسی کو نہیں بخشا جائیگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close