جیکب آباد، 5 بچوں کا باپ ندی میں ڈوب کر جاں بحق

جیکب آباد (آئی این پی) صدر تھانہ کے حدود میں 5 بچوں کا والد ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے جیئل شاہ محلہ کا رہائشی 5بچوں کا والد قربان سرکی نہر دھیرن واہ میں گر کر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔اتوار کو اطلاع پر لاش کو نہر سے نکال کر گھر منتقل کیا گیا لاش کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس سلسلے میں ورثاء کا کہنا تھا کہ قربان سرکی گھر سے دودھ لینے کے لیئے نکلا تھا کہ گھر کے قریب سے گذرنے والی نہر دھیرن واہ میں گرگیا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close