تازہ ترین

چکوال پولیس نے 26ملزمان کو گرفتار لیا ، کون کون شامل؟

چکوال(آئی این پی)تھانہ سٹی پولیس چکوال نے ماہ نومبر میں جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کیا،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں،یہ بات ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال وقار عظیم نے تھانہ سٹی چکوال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی وقاص منظور بھی موجود تھے، بتایا گیا کہ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف کی ہدایات پر SHO نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تین رکنی بینچ الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے

جنہوں نے چکوال شہر سمیت کلرکہار، چوآسیدن شاہ اور ضلع جہلم میں بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا،جبکہ موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 16 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کئے،نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے،15 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی،ناجائز اسلحہ کے 4 ملزم گرفتار کئے گئے،پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم کے تحت 8 بھکاریوں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ تھانہ سٹی کی حدود میں عارضی رہائش پذیر 265 افراد کا اندراج کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں