دکانداروں نے موٹر سائیکلیں اٹھانے پر ٹریفک عملے کی پٹائی کردی

کراچی(آئی این پی)دکاندار ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ٹوٹ پڑے، نو پارکنگ سے موٹر سائیکل اٹھانے والے اہلکاروں کے کپڑے بھی پھاڑدیئے، پولیس نے تشدد کرنے والے افراد کوگرفتار کرلیا،ہفتہ کو صدر کے علاقے صدر کے علاقے زینب النساء اسٹریٹ پر موبائل مارکیٹ کے دکانداروں نے ٹریفک پولیس عملے پر تشدد کیا، موٹرسائیکل لفٹ کرنے پر دکانداروں نے کانسٹیبل اور لفٹنگ عملے پر تشدد کیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل دکانداروں نے کانسٹیبل کی وردی بھی پھاڑ دی،10سے زائد دکانداروں نے ٹریفک پولیس عملے پر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ اہلکار کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا، پریڈی پولیس نے5افراد کو گرفتار کرلیا تشدد میں ملوث باقی ملزمان تاحال فرار ہیں، ایف آئی آر میں اہلکاروں پرتشدد اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close